بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شفاف الیکشن ہوئے تو کشمیر میں PPP جیتے گی: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں شفاف اور آزاد الیکشن ہوں، فیئر الیکشن ہوئے تو آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی جیتے گی۔

کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیگر جماعتوں نے آزاد کشمیر میں چور دروزے سے حکومت بنائی۔

آزاد کشمیر میں کل بروز اتوار 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں 33 حلقوں میں 12 بڑے مقابلے متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں تو پی پی کے علاوہ کوئی جماعت آزاد کشمیر میں اقتدار میں نہیں آئے گی، آزاد کشمیر حکومت ریاستی وسائل اپنی جماعت کے لیئے استعمال کر رہی ہے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بھی وسائل استعمال کر رہی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان اپنی جماعت کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کا الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوا ہے، وہاں وفاقی وزیر دندناتا پھر رہا ہے اور کہہ رہا ہے جو کرنا ہے کر لو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ وفاقی حکومت ہر اختیار استعمال کر رہی ہے، ہم الیکشن کمیشن سے کہتے ہیں کہ وہ اپنے اختیارات استعمال کرے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ یہ کشمیر کی تاریخ کے متنازع ترین الیکشن بن جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.