بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ بھر میں جمعے اور اتوار کو کاروباری مراکز بند رہیں گے

سندھ بھر میں جمعے اور اتوار کو کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

 محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں ہفتے میں دو دن بازار بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  اشیاء خورونوش، میڈیکل اسٹورز اور دودھ کی دکانوں کو استثناحاصل ہوگا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے قیدیوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کومزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دی ہے۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو ویکسین لگائی جائیگی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ زندگیاں بچانے کے عمل میں قیدیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ قیدیوں کی ویکسینیشن کا مرحلہ رواں ماہ 7 اپریل سے شروع ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کی جیلوں میں قید 2 ہزار 532 قیدیوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.