جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

سندھ بلدیاتی الیکشن، ای سی پی سیکریٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کےلیے مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ای سی پی سیکریٹریٹ میں 3 دن کےلیے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جو 14 جنوری سے کام شروع کردے گا۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق مرکزی کنٹرول روم سندھ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے نتائج آنے تک بلاتعطل کام جاری رکھے گا۔

اعلامیے کے مطابق مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد سے سینئر افسران انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کریں گے۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق سیکریٹری اور اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کراچی میں انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔

ترجمان ای سی پی کے مطابق سندھ کے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے دوران کسی قسم کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.