سندھ بھر کی سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر سبزی منڈیوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، کمیشن ایجنٹ، ٹریڈرز اور ملازمین کورونا ویکسین سرٹیفکیٹس ساتھ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ خریداری کرنے والے سرٹیفکیٹ دکھا کر سبزی منڈی میں داخل ہوسکیں گے، چیئرمینز مارکیٹ کمیٹی اور محکمہ کےتمام افسران کارروائی کرکے روزانہ رپورٹ دیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.