جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت اجلاس، نیب متاثرین پھٹ پڑے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کینیڈا، امریکا سے شریک نیب متاثرین پھٹ پڑے، کہا کہ ہم نےکوئی کرپشن نہیں کی نیب کیسز کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوگئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں نیب متاثرین نے شرکت کی، اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کینیڈا، امریکا سے بھی نیب متاثرین شریک ہوئے۔

سلیم مانڈوی والا نے اجلاس میں کہا کہ نیب ایسا ادارہ بن گیا جو سمجھتا ہے ہم سے کوئی سوال نہیں کرسکتا، نیب پتہ نہیں کیوں سمجھتا ہے کہ وہ جوابدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں، لوگ تو ملک چھوڑ کر جا ہی نہیں رہے،ا س موقع پر نیب متاثرین ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے سامنے پھٹ پڑے۔

اجلاس میں متاثرین نے موقف اپنایا کہ نیب کا ادارہ بغیر وجہ کے کیس بناتا ہے، ہم نےکوئی کرپشن نہیں کی، نیب کیسز کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوگئے۔

امریکا میں مقیم پاکستانی نے اجلاس میں بتایا کہ نیب نے ایسا کیس بنایا کہ میری خاندانی زمین کو آمدن سے زائد اثاثہ بنا دیا گیا،نیب ملتان میں میرے والد کے خلاف کیس دائر کیا گیا، میرے والد شدید علیل ہیں، پاکستان آکر نیب میں پیش نہیں ہوسکتے۔

نیب متاثرین کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے ملک کیلئے افسوسناک صورتحال ہے، نیب کو عمران خان نے طاقتور بنایا لیکن عوام کو ریلیف نہیں ملا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.