مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے والد کی ضمانت پر اظہار تشکر کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سلیمان شہباز نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کو پہلے سے کہیں زیادہ آپ کی ضرورت ہے۔
اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کی جانب سے بھی پارٹی کے صدر میاں محمد شہبازشریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کیا گیا۔
نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کی جانب سے اپنے والد اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی ضمانت پر عوام اور کارکنان کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا گیا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔
Comments are closed.