
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے سعودی سفیر نے ملاقات کی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی سفیر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف اور سعودی سفیر نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
Comments are closed.