سعودی عرب نے 7 ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزے کا اجرا شروع کر دیا۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے 7 ممالک کے لیے تجرباتی طور پر ڈیجیٹل ویزے کا اجرا شروع کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق پاسپورٹ پر ویزہ اسٹیکر کے بجائے کیو آر کوڈ ویزہ سسٹم ہوگا۔
سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ لیبر، اقامہ اور وزٹ ویزوں کا اجرا بھی کیو آر کوڈ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق جن 7 ممالک کو تجرباتی طور پر اس کا اجرا کیا جائے گا ان میں یواےای، اردن، مصر، بنگلادیش، بھارت، انڈونیشیا اور فلپائن شامل ہیں۔
Comments are closed.