بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب میں کورونا کے 306 نئے مریضوں کی تشخیص، تین کا انتقال، وزارت صحت

سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ مملکت میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 306 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 945 ہوگئی ہے۔

 ریاض سے جاری ترجمان وزارت صحت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 مریضوں کا انتقال ہوا۔ سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 386 ہوگئی ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 290 مریض صحتیاب ہوئے۔ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افرادکی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 400 ہوگئی ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 ہزار 159ہے۔

 ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ مملکت میں کورونا کے 379 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.