سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1218 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار221 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 15 مریض انتقال کرگئے۔ یوں سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 775 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1252 مریض صحتیاب ہوئے، اس طرح مملکت میں کورونا سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 64 ہزار 256 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.