بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب میں کورونا کے ایک ہزار 256 نئے کیسز، 14 اموات

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 256 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران 14 مریض انتقال کرگئے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں نئے کیسز کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 949 ہوگئی۔

برطانیہ کی تازہ ترین پبلک ہیلتھ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1 لاکھ نوجوانوں میں کورونا کے 1155 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 14 مریض انتقال کرگئے، اس طرح مملکت میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 155 ہوگئی۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 155 مریض صحتیاب ہوئے، یوں سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار965 ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.