ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اب پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہوگا۔
سعودی عرب میں ہلالِ ماہِ صیام دیکھنے کے لیے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا اور اس ضمن میں فلکیاتی مشاہدات سے بھی چاند کی تلاش کی گئی لیکن مقررہ وقت میں چاند دیکھنے کی کوئی شہادت نہیں ملی۔
اس سے قبل سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے بھی ملک بھر کے شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی صورت میں اس کی شہادت قریبی عدالت میں ضرور جمع کرائے۔
Comments are closed.