جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا کے مزید 104 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 104 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 856 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 104 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3 ہزار 256 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 377 ہے۔ اب تک 7 لاکھ 99 ہزار 951 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 913 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 489 ہے۔ صوبے میں 9 ہزار 563 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 90 ہزار 861 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 247 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 743 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 835 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 77 ہزار 669 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 609 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 181 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 827 اموات اور 1 لاکھ 16 ہزار 601 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 79 ہزار 552 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 120 ہے۔ اسلام آباد میں 735 اموات ہوچکیں۔ 70 ہزار 697 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 64 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 47 ہے۔ صوبے میں 270 اموات ہوچکیں۔ 22 ہزار 747 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 360 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 726 ہے۔ آزاد کشمیر میں 516 اموات ہوچکیں۔ 16 ہزار 115 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 439 جب کہ فعال کیسز 71 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 261 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.