سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 179 ہوگئی ہے اور مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 مریض انتقال کرگئے۔
وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 719 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 48 مریض صحتیاب ہوئے۔ یوں مملکت میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 226 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.