بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل کے حصول کے معاملات طے پاگئے، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل کے حصول کے معاملات طے پاگئے ہیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 15 کروڑ ڈالر کی سہولت دے گا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم لیوی دو، ڈھائی روپے ہے، ہم نے پیٹرولیم لیوی کے لیے 600 ارب روپے رکھے ہیں لیکن ہم نے یہ نہیں لگائی، پاکستان میں پیٹرول اب بھی خطے اور دنیا میں سستا ہے۔

 شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب دو سال میں پاکستان کو3 ارب 60 کروڑ ڈالر دے گا۔

 وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہ رقم تیل کی خریداری کے لیے استعمال کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.