بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات، حیسکو پر 3 کروڑ 10 لاکھ روپےجرمانہ عائد، نیپرا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کے معاملے پر حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) پر 3 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جرمانہ جولائی 2019 سے اکتوبر 2020 کے دوران کرنٹ سے اموات پر کیا گیا، جولائی 2019 سے اکتوبر 2020 کے دوران کرنٹ سے 15 افراد کی موت ہوئی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اموات کی تحقیقات کے لیے 3 ممبران پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی تھی، 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرار پایا گیا۔

نیپرا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال بہتر کار کرد گی والے پاور پلانٹس کو کم چلایا گیا، گزشتہ مالی سال کے دوران پاور سیکٹر کو فیول سپلائی کے مسائل بھی رہے۔

نیپرا کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 12 اموات میں حیسکو کے 5 ملازمین اور 7 عام لوگ تھے۔

نیپرا کی جانب سے حیسکو کو سوگوار خاندانوں کو 35 لاکھ فی کس معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، حیسکو کو معاوضےکی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا ایکٹ کے تحت حیسکو کو شوکاز جاری کیا، اور سماعت کا موقع بھی دیا، حیسکو قانونی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام رہا، حیسکو اتھارٹی کو اموات کی اطلاع دینے میں بھی ناکام رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.