بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام پر پٹرول اور گیس کا بم پھر گرا دیا گیا، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول اور گیس بم گرا دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنما خواجہ آصف نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عوام پر پٹرول کا بم پھر گرا دیا گیا، حکومت عوام پر رحم کرے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی خواتین ارکانِ اسمبلی نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف نعرے لگا دیے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 04 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ۔

خواتین اپوزیشن ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی میں ’پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو‘ کے نعرے لگائے گئے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن اراکین نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.