بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی فیملی کے ساتھ بارش سے لطف اندوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی کراچی کی بارش میں اپنی فیملی کے ہمراہ مزے کرتے ہوئے نظر آئے۔

شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بارش کا لطف اٹھاتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہد آفریدی نے اپنے گھر پر بارش انجوائے کرنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

A post shared by Shahid Afridi (@safridiofficial)

شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کراچی کا موسم بہت ہی خوب صورت اور سہانا ہے، اس موسم میں فیملی کے ساتھ انجوائے کرنے کا الگ ہی مزہ ہے۔

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ اس بارش میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ خوب صورت موسم  کے مزے لیے جاسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.