جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

سعودی عرب روس۔یوکرین تنازع پر ثالثی کیلئے تیار

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے روسی دارالحکومت ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب، روس اور یوکرین کے درمیان تنازع پر ثالثی کیلئے تیار ہے۔

سعودی وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور روس کی توانائی کی منڈیوں کے درمیان قریبی رابطے پر بھی زور دیا۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اوپیک پلس کے تحت وعدوں کے مستقل نفاذ کی تصدیق کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.