پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ  شمالی کوریا نے یلو سی (بحیرہ زرد) کی جانب بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کو بڑھتی ہوئی کشیدگی کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

امریکہ اور جنوبی کوریا اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی "فریڈم شیلڈ” کے نام سے مشہور بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.