بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب، 70 سالہ شہری نے اسکول میں داخلہ لے لیا

70 سالہ صالح مفرح المصغری نے ثابت کردیا کہ علم حاصل کرنے کی کوئی خاص عمر نہیں ہوتی بلکہ انسان زندگی بھر کچھ نہ کچھ سیکھتا ہی رہتا ہے۔

صالح مفرح المصغری کا تعلق سعودی عرب سے ہے، انہوں نے 70 سال کی عمر میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیےثانوی اسکول کی دوسری جماعت میں داخلہ فارم جمع کرایا۔

المصغری سعودی عرب کے شہرصبیا کے آل مشحنۃ ایجوکیشن کمپلیکس میں تعلیم حاصل کرنے والے سب سے معمر طالب علم ہیں-

صالح مفرح المصغری نےآل مشحنۃ ایجوکیشن کمپلیکس کے پرنسپل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اسکول کی دوسری جماعت کے داخلے کا فارم پیش کیا تو پرنسپل نےان کے اس فیصلے کا خوش دلی سے خیرمقدم کیا اورحوصلہ افزائی کی۔

المصغری نےمزید بتایا کہ انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع صبیا میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن خرمی کے تعاون کی وجہ سے ملا جن کا انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ صالح المصغری ایک عسکری ادارے کے ریٹایئرڈ ملازم ہیں جوکہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.