بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احساس پروگرام مرکز میں خاتون سے بدسلوکی، ویڈیو منظر عام پر

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں احساس پروگرام کے مرکز میں بزرگ خاتون کے ساتھ پولیس اہلکار کی بدسلوکی کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

گزشتہ روز  فیصل آباد میں احساس پروگرام کے مرکز میں رقم لینے کی غرض سے آنے والی بزرگ خاتون کے ساتھ پولیس اہلکار کی جانب سے کی گئی بدسلوکی پر سی پی او فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

سی پی او فیصل آباد کی جانب سے بزرگ خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار ابرار کو معطل کر دیا گیا ۔

پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ شہریوں سے بدسلوکی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.