سعودی عرب کے عدالتی نظام نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق اب غیرملکیوں کے لیے عدالتی کاروائیاں ترجمے کے ساتھ نمٹانے کی سہولت ہوگی۔
عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ ترجمہ کا کام سعودی وزارت انصاف کا یونیفائیڈ ٹرانسلیشن سینٹر کر رہا ہے، ٹرانسلیشن سینٹر 47 غیرملکی زبانوں میں ترجمہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ سال عدالتوں نے 52 ہزار کارروائیاں ترجمے کے ساتھ نمٹائیں۔ ترجمہ کرنے والے مراکز نے سب سے زیادہ عدالتی کارروائیاں اردو میں ترجمہ کی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اردو کے علاوہ انگریزی، ہسپانوی اور چینی زبانوں میں ترجمے کیے گئے۔
Comments are closed.