بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعد رفیق کے خلاف نیب کے گواہ پر جرح

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی جبکہ سماعت کے دوران نیب کے گواہ پر جرح بھی کی گئی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش نہیں ہوسکے جبکہ ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہو گئے۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ریفرنس کی سماعت کی جس کے دوران نیب کے گواہ محمد اسلم پیش ہوئے۔

خواجہ برادران کے خلاف نیب کے گواہ تحصیل دار اسلم گجر کے بیان پر وکلاء نے جرح کی۔

وکیل نے گواہ سے سوال کیا کہ آپ نے ہائی کورٹ میں جو ریکارڈ پیش کیا اس پر کیا عدالتِ عالیہ نے اعتراض کیا تھا؟

گواہ نے جواب دیا کہ جی میرے ریکارڈ پر ہائی کورٹ نے اعتراض کیا تھا۔

وکیل نے گواہ سے پوچھا کہ آپ کی رپورٹ اے سی کینٹ اور گرین ہاؤسنگ سوسائٹی کی رپورٹ جیسی تھی؟

گواہ اسلم گجر نے جواب دیا کہ جی میری رپورٹ بالکل ایک جیسی تھی، گرین سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی نے 15 مرلے قبرستان کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔

وکیل نے دریافت کیا کہ 15 مرلے زمین پر کیا بنا ہوا ہے اور اس پر قابض کون ہے؟

گواہ اسلم گجر نے بتایا کہ 15 مرلے پر پلازا بنا ہوا ہے، بینک بنا ہوا ہے، زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کے بیٹے کا قبضہ ہے۔

عدالت نے سماعت 11 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہ اعظم ترین، محمد بخش انصاری، شوکت علی اظہر کو طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادران خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو آج طلب کر رکھا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.