وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک سے پانی کے انخلاء کے لیے ضلعی انتظامیہ، رینجرز اور پاک فوج کی مدد سے مشترکہ پلان بنایا جائے گا۔
نواب شاہ میں وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے، رینجز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران ہمراہ بارش و سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریک کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کم سے کم وقت میں ٹریک اور علاقے سے پانی کے انخلاء کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے گزشتہ روز پڈعیدن کے قریب 366 کلو میٹر برساتی پانی میں ڈوب جانے والے اپ اور ڈاؤن ٹریک کے معائنہ کیا تھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پڈعیدن کے قریب مین اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک پر بہت پانی زیادہ ہے، مسافر ٹرینیں چلانے کا رسک نہیں لے سکتے۔
انہوں نے کہا تھا کہ مسافر ٹرینیں چلانے کی ابھی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا۔
Comments are closed.