اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔

سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 34 سالہ لاہیرو تھریمانے کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ لاہیرو تھریمانے نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کے لیے اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹیون فِن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سری لنکا کرکٹ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے ہک لاہیرو تھریمانے کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور سری لنکا کرکٹ میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

لاہیرو تھریمانے نے 44 ٹیسٹ، 127 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.