وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں گرین لائن، بی آر ٹی اور کراچی سرکلر ریلوے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری ریلوے نے کام اگست تک مکمل ہونے کی امید دلادی۔
اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری ریلوے کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کی فزیبلٹی پر کام اگست2021 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں گرین لائن بی آر ٹی اور کراچی سرکلر ریلوے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری ریلوے سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔
اعلامیہ کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر ٹائم لائن کے مطابق کام جاری ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ منصوبے میں نجی شراکت داروں کی شمولیت پر کام شروع کیا جائے۔
Comments are closed.