ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مشروط بنیادوں پر منظور کرلی۔
سابق وفاقی وزیر کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ فواد چوہدری نے درخواستِ استثنیٰ کے ساتھ کوئی طبی رپورٹ نہیں لگائی۔
عدالت نے 2 ستمبر کو آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کو طبی رپورٹ ہمراہ لانے کی ہدایت کردی۔
Comments are closed.