منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

شہزادہ ہیری کے تحفہ دینے پر میگھن مارکل کو’مایوسی‘ کیوں ہوئی؟

برطانوی شہزادہ ہیری نے شادی سے قبل میگھن مارکل کو ایک خوبصورت تحفہ دیا تو اُنہیں خوشی کے بجائے کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

شہزادہ ہیری نے جب میگھن مارکل کے ساتھ ڈیٹنگ کرنا شروع کی تو دونوں کو میڈیا کی نظروں سے دور رہنے کے لیے کافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا پڑیں، یہاں تک کہ میگھن مارکل عوام کے درمیان جاتے ہوئے کیا پہنیں گی اور کیا نہیں پہنیں گی، اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جاتا تھا۔

اسی دوران شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل کو تحفے میں ایک خوبصورت ہار دیا لیکن ساتھ ہی اُنہیں یہ ہدایت بھی دی گئی کہ وہ اسے پہن نہیں سکتیں۔

شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل کو جو ہار تحفے میں دیا اس کی قیمت 300 ڈالرز تھی اور اس ہار کی دلکشی شاہی جوڑے کے ناموں کے پہلے حروف ’ایم‘ اور ایچ‘ تھے جوکہ ان کے درمیان محبت کی علامت تھے۔

 اس ہار کی قیمت کا تو شاہی خاندان کے عمدہ زیورات سے کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا تھا اور جب میگھن مارکل نے یہ ہار پہننا چاہا تو اُنہیں اسے پہننے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس جوڑے کے بارے میں لکھی گئی کتاب ’فائنڈنگ فریڈم‘ کے مطابق، شہزادہ  ہیری کے ایک معاون نے میگھن مارکل کو فون کرکے بتایا کہ وہ تحفے میں ملنے والا یہ ہار نہیں پہن سکتیں کیونکہ اس سے میڈیا کو نئی ہیڈ لائنز بنانے کا موقع ملے گا۔

میگھن مارکل کو جب یہ ہار پہننے کی اجازت نہیں ملی تو اُنہیں کافی مایوسی ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.