بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرکاری ملازمین کا احتجاج: جماعت اسلامی نے حمایت کا اعلان کردیا

جماعت اسلامی پاکستان نے اسلام آباد میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تنخواہوں کا مطالبہ کرنے والے سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کا بنیادی حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام گرفتار سرکاری ملازمین کو فی الفور رہا کیا جائے۔

The post سرکاری ملازمین کا احتجاج: جماعت اسلامی نے حمایت کا اعلان کردیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.