کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 پر ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران سرکاری املاک پر پارٹی جھنڈے لگانے پر پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے لئے سرکاری املاک کے استعمال کی اجازت نہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دو روز میں جواب دیں، ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔
الیکشن کمیشن نے مصطفیٰ کمال کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی کے نتیجے میں نااہلی بھی ہوسکتی ہے۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ متعدد بار تنبیہہ کے باوجود پی ایس پی نے جھنڈے نہیں ہٹائے۔
متن میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی مدد سے خلاف قانون لگے پارٹی بینرز اور جھنڈے اتارے گئے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ایس پی کی طرف سے خلاف ضابطہ دوبارہ سرکاری املاک پر پارٹی جھنڈے لگائے گئے۔
Comments are closed.