قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے بچپن کے دوست کے ساتھ تصویر شیئر کر دی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے دو تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں ان کے ساتھ کرکٹر انور علی ہیں۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے کے بعد سرفراز احمد اور انور علی نے ٹرافی کے ساتھ تصویر لی تھی جس کو سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔
سرفراز احمد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بچپن سے انور علی کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
واضح رہے کہ سندھ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Comments are closed.