وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اساتذہ بھرتی کی شرائط میں نرمی کی تصدیق کردی۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں سردار شاہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم نےکابینہ کو اساتذہ بھرتی کی شرائط میں نرمی کی سفارشات دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر مضمون میں 45 فیصد نمبر کی شرط ختم کرنے کی سفارش کی گئی۔
صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ کسی نے ایک مضمون میں 80 اور دوسرے میں کم نمبر لیے ہیں، تو اس کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ خواتین کے پاسنگ مارکس 40 کرنے کی سفارش کی ہے، خواتین کو پاسنگ مارکس میں مزید رعایت دی جائے گی۔
سردار شاہ نے یہ بھی کہا کہ خواتین کو رعایت دینے کا مقصد انہیں مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔
Comments are closed.