بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سراج الحق کا توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ پبلک کرنے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے توشہ خانہ کا 30 سال کا ریکارڈ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وزرائے اعظم نے تحائف سے کتنا اور کیا فائدہ حاصل کیا؟ قوم کے سامنے لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا 30 سال کا ریکارڈ پبلک کرنے سے حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سیاست میں تشدد جمہوریت کے لیے تباہ کن ہے، الیکشن ریفارمز کے لیے جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.