سبی شہر میں بم دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا سبی میں لونی روڈ پر ہوا، دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے کے نتیجے میں 6 راہگیر زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.