ملک میں تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال میں عوام پر مہنگائی کی بارش ہوتی رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ساڑھے تین سال میں چینی 33 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ اگست 2018 میں چینی کی اوسط قیمت 55 روپے 59 پیسے فی کلو تھی جو اب 88 روپے 59 پیسے فی کلو ہوگئی۔
ملک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 394 روپے، گھی 258 روپے، بکرے کا گوشت 428 اور گائے کا گوشت 220 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق اسی عرصے میں دودھ 30 روپے اور دہی 31 روپے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ بجلی کی قیمت میں تقریباً 5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا۔
ملک میں ساڑھے 3 سال میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 827 روپے مہنگا ہوگیا۔
Comments are closed.