بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

سانپ، آپ سے غلطیاں کرا کے نااہلی کے دروازے پر لے آئے، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سر سانپ اور کیڑے آپ سے غلطیاں کرا کے نااہلی کے دروازے پر لے آئے ہیں، یہ غلطیاں انہوں نے آپ سے کروائی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیصل واوڈا نے عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بھی نہیں گرے گی آپ کو پتہ چل جائے گا اور بالفرض گر بھی گئی نظام پھر بھی چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ حاصل حصول صفر جمع صفر، نتیجہ صفر ہو گا، اب بھی وقت ہے جھاڑو پھیریں ورنہ بند گلی سے نکلنا ناممکن ہو گا۔

کراچی سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ توشہ…

ایک انٹرویو میں عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ توشہ خانہ پر عمران خان جیسے بڑے انسان سے ایک چھوٹا کام کروایا گیا۔

فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ میں نے عمران خان کے خلاف کوئی بیان دیا ہے نا دوں گا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ عمران خان جیسے بڑے انسان سے ایک چھوٹا کام کروایا گیا، شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری تب ہوتی ہے جب آپ شاہ کو بچا لیتے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.