بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق کم کرنے کی ہدایت کردی۔

معاشی ٹیم کے اجلاس میں وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو معیشت سے متعلق حقائق سامنے لانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کر رہا، ڈیفالٹ کرنے کی افواہیں گمراہ کن ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.