بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کے گھر پولیس و ایکسائز کا چھاپہ

پشاور میں محکمہ ایکسائز اور پولیس کے اہلکاروں نے سابق گورنر شاہ فرمان کے گھر پر چھاپہ مار کر دو گاڑیاں برآمد کیں۔

حکام کے مطابق چھاپے کے وقت سابق گورنر خیبر پختونخوا گھر پر موجود نہیں تھے۔

سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان 9 مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش ہیں۔

محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق گھر سے برآمد کی گئی دونوں گاڑیوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.