بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے گھر پولیس پہنچ گئی

لاہور میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے گھر پولیس کی نفری پہنچ گئی، پولیس کی آمد کے وقت حماد اظہر کے گھر یاسمین راشد سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

چھاپے کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے کارکن گارڈن ٹاؤن میں حماد اظہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ کارکنوں کی آمد پر پولیس واپس روانہ ہوگئی۔

حماد اظہر کی والدہ نے کہا کہ انہوں نے آکر میرے گھر کا دروازہ زور سے بجایا۔ انہیں کیا ضرورت تھی میرے گھر میں اس طرح داخل ہونے کی؟

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے شرکاء سے نمٹنے کےلیے پلان ترتیب دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار بیڈ رومز میں گئے، انہیں اس طرح نہیں کرنا چاہیے تھا۔

دوسری جانب پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون کے گھر پر بھی چھاپا مارا۔

پولیس کی آمد پر فرخ جاوید اپنے گھر سے چلے گئے۔ عثمان ڈار اور سعدیہ سہیل کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.