سابق وفاقی وزیر، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما بابر غوری امریکا روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بابر غوری کو حفاظتی ضمانت کے باعث گرفتار نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ 31 جنوری کو بابر غوری وطن واپس آئے تھے۔
سندھ ہائی کورٹ نے چند روز قبل ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کی غیر موجودگی میں ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔
بابر غوری کے خلاف ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج ہیں۔
بابر غوری کے خلاف کراچی پورٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کی نیب تحقیقات بھی جاری ہیں۔
Comments are closed.