پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

سابق وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی رہنما اور سابق صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی پولیس نے فیاض الحسن چوہان کو مری روڈ لیاقت باغ سے گرفتار کیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس لائنز اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

9 مئی 2023ء کو راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کے گیٹ پر حملے کے بعد سے پولیس نے شناختی عمل کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اُن پر جلاؤ گھیراؤ اور کارکنوں کو اکسانے کا الزام ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر پر سکستھ روڑ میٹرو اسٹیشن جلانے اور توڑ پھوڑ کا بھی الزام ہے

فیاض الحسن چوہان کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری 18 مئی تک منظور ہوچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.