بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے حقوق غصب کیے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق غصب کیے،ہماری حکومت نےجنوبی پنجاب کواس کا حق واپس کیا ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا، ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکا دیا،اب سے جنوبی پنجاب کے فنڈز نہ کسی شہر کو منتقل ہوں گے نہ کسی اور منصوبے پر خرچ کیے جاسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو ماضی میں نہ صرف پسماندہ رکھا گیا بلکہ گمراہ کن اعداد و شمار سےعوام کو دھوکہ دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.