بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ میں10 ہزار کبوتر پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے

برطانیہ میں اڑنے کی ریس میں حصہ لینے والے دس ہزار کبوتر پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

270 کلومیٹر کی ریس میں ہزاروں کبوتر شامل ہوئے، جن میں سے دس ہزار سے زائد بلندی پر پہنچنے کے بعد پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

عام طور پر اڑنے والے کبوتر چند گھنٹوں کے بعد واپس آجاتے ہیں مگر ہفتے کی صبح اڑائے جانے والے کبوتر ابھی تک واپس نہیں آئے، جس پر شہری پریشان ہیں۔

کبوتر اڑانا دراصل ایک کھیل ہے، جس میں حصہ لینے کے ماہرین کبوتروں کی تربیت کرتے ہیں تاکہ وہ گھر پہچان کر واپس پہنچ جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.