بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، رینجرزکی جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ کاانعقاد

کراچی کے علاقے پنجاب کالونی میں رینجرز کی جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق  ٹورنامنٹ میں شہر بھرسے 32ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی شاہد آفریدی، معین خان، جاوید شیخ تھے۔

فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا نے فرانسیسی صدر کے متنازع بیان کے بعد فرانسیسی فٹ بال ٹیم چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

سیکریٹری اسپورٹس سندھ نے بھی فٹبال ٹورنامنٹ کی تقریب میں شرکت کی جبکہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق محمڈن فٹبال گراؤنڈ کو فروری میں بحال کر کے اسپورٹس کمیونٹی کے حوالے کیا، ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے کردار ادا کرناہماری ذمہ داری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.