بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: ماس ویکسی نیشن سینٹر میں عوام دروازہ توڑ کر اندر داخل

بیرون ملک جانے والوں کی بڑی تعداد اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں قائم ویکسی نیشن سینٹر پہنچ گئی، لوگ مرکزی دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے، انتظامیہ نے ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کر دیا ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ضعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹر میں ایکسٹرا زنیکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے اور یہاں دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا ہے ۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ضعیم ضیاء نے بتایا کہ اسلام آباد کے ویکسین لگوانے والے ماس ویکسی نیشن سینٹر میں بیرون ملک جانے والوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری تھا کہ اچانک عوام مرکزی دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنے دیا جا سکتا، ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہو ئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.