curvy hookup office hookup hookup Colmar dknight magicbox ii bluetooth hookup cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر گرفتار

آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے واقعے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر گھریلو تشدد کے واقعے پر گرفتار کیا گیا۔

میڈیا کے مطابق مبینہ گھریلو تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جبکہ گرفتاری آج صبح کی گئی ہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل سلیٹر کو ابھی چارج نہیں کیا گیا اس حوالے سے معاملے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب نیوساؤتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی شکایت کے بعد51 سال کے شخص کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر 42 ون ڈے اور 74 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ میں 5312 اور ون ڈے میں 987 رنز بنائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.