hookup Cresskill New Jersey hookup hotshot mature 80 hookup hookup Illinois connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختون خوا میں ڈینگی نے زور پکڑ لیا

خیبرپختون خوا میں ڈینگی وائرس نے زور پکڑلیا، پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 438 نئے کیسز سامنے آگئے۔

راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 94 افراد ڈینگی کا شکار بنے

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خیبرٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی کے 25 نئے مریض داخل ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 73 ہوگئی۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی جہاں پر ایک دن میں 374 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جن میں ڈھائی سو سے زائد کیسز لاہور سے سامنے آئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدمتاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 365 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز اسلام آباد میں مزید 3 شہری ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 79 نئے کیسز بھی سامنے آئے تھے۔

اس کے علاوہ کراچی کے جناح اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد مشتبہ مریض لائے گئے تھے، سرکاری طور پر 33 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.