بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق امامِ کعبہ کی ہیوی بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل

سابق امامِ کعبہ شیخ عادل الکلبانی کی ایک اسنیپ چیٹ ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں سابق امامِ کعبہ کو مغربی کپڑوں میں ملبوس ہارلے ڈیوڈسن کی سواری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران ایک مداح نے ان کی ویڈیو بنائی جس میں سابق امام بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیخ عادل الکلبانی کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

مسلمان ٹوئٹر صارفین ایک سابق امامِ کعبہ کو مسجد کے باہر اس طرح تفریح ​​کرتے دیکھ کر کافی حیران ہیں۔

معروف ٹیک کمپنی مائیکروسافٹ کے سی ای او بل گیٹس نے اپنی تمام دولت عطیہ کرنے اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میرے خیال میں شیخ نے کوئی حرام کام نہیں کیا اور وہ جو چاہیں کرنے کے لیے آزاد ہیں، ہم خصوصاً حرم کے اماموں کو ایک مخصوص لباس میں دیکھنے کے عادی ہیں اور ہم ان کو اپنے درمیان یوں دیکھنا قبول نہیں کرتے جو غلط بات ہے‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.