بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سائنسدانوں نے ’قیامت کی گھڑی‘ کا وقت آگے بڑھا دیا

سائنسدانوں نے’قیامت کی گھڑی‘ کا وقت مزید آگے بڑھا دیا ہے، اب اس گھڑی کے مطابق رات کے 12بجنے میں صرف 100سیکنڈز باقی ہیں۔

گھڑی کو آگے کرنے کا مطلب ہے کہ دنیا کا خاتمہ ہونے اور قیامت آنے میں صرف 100سیکنڈز رہ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار اس گھڑی میں وقت آگے کرتے ہوئے ماہرین نے ماحولیاتی تبدیلیوں، عالمی ایٹمی جنگ کے خطرات اور دیگر پہلوﺅں کو مدنظر رکھا۔

رپورٹ کے مطابق قیامت کی یہ گھڑی درحقیقت ایک پیمانہ ہے جو سائنسدانوں کی تنظیم ’بلیٹن آف دی اٹامک سائنٹسٹس‘ نے 1947ء میں تشکیل دیا تھا۔

اس گھڑی پر جب رات کے 12بجیں گے تو روئے زمین پر انسانی نسل کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

گزشتہ دنوں امریکی شہر شکاگو میں ہونے والی ایک تقریب میں اس گھڑی پر وقت مزید آگے کیا گیا۔ اب اس گھڑی پر رات کے 12بجنے میں صرف1منٹ 40 سیکنڈز باقی رہ گئے ہیں۔

2010 میں اس گھڑی پر رات کے 12بجنے میں 6منٹ باقی تھے۔ اس کے بعد تیزی سے اس گھڑی کا وقت رات کے 12بجے یعنی دنیا کے خاتمے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.